ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / بنگلور میں 8 ڈسمبر کو ہورہا ہے APCR کا ریاستی ورک شاپ؛ سابق چیف جسٹس آف انڈیا سمیت اہم قانونی ماہرین ہوں گے شریک

بنگلور میں 8 ڈسمبر کو ہورہا ہے APCR کا ریاستی ورک شاپ؛ سابق چیف جسٹس آف انڈیا سمیت اہم قانونی ماہرین ہوں گے شریک

Wed, 05 Dec 2018 19:53:39    S.O. News Service

بنگلور 5/ڈسمبر (ایس او نیوز)اسوسی ایشن فور پروٹیکشن آف سیول رائٹس (APCR) کرناٹک شاخ کی جانب سے  مورخہ 8 ڈسمبر بروز سنیچر کو  بنگلور کے IAT اڈیٹوریم، کوئنس روڈ میں ریاست بھر کے سبھی APCR ممبران کے لئے   ایک ورک شاپ کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں  اہم ماہرین قانون شریک ہوں گے۔ اس بات کی اطلاع  APCR کے ریاستی جنرل سکریٹری ایڈوکیٹ نیاز احمد نے دی ہے۔

پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ صبح 10:30  بجے سے شام پانچ بجے تک چلنے والے اس ورکشاپ کی صدارت ممبئی ہائی کورٹ کے سنئیر کونسل اور APCR کے نیشنل صدر ایڈوکیٹ یوسف مچھالا کریں گے۔جبکہ سابق کرناٹکا   ہائی کورٹ کے پبلک پروسیکوٹر بی ٹی وینکٹیش  کلیدی خطاب فرمائیں گے۔ ریاست کے مختلف اضلاع سے تشریف فرما  APCR کے  ممبران کو قانون کی مکمل جانکاری فراہم کرنے کے لئے نیشنل لاء اسکول آف انڈیا یونیورسٹی، بنگلور کے اسسٹنٹ پروفیسر کُنال امبسٹا  کی خدمات بھی حاصل کی گئی ہے، جو اس ورکشاپ میں  خصوصی لیکچر  دیں گے۔

اس موقع پرسابق چیف جسٹس آف انڈیا جناب ایم این  وینکٹ چلّیا کے ہاتھوں  APCR کی سونئیر  ریلیز کی جائے گی۔ جماعت اسلامی ہند (کرناٹک) کے سکریٹری مولانا محمد یوسف کُنہی صاحب پروگرام میں نگراں کار کی حیثیت سے شریک ہوں گے۔

ورک شاپ کو بہترین اور منظم انداز میں  آرگنائز کرنے کے لئے  APCR کے ریاستی صدر ایڈوکیٹ  سعدالدین ایم صالح  سمیت ریاستی ایکزی کوٹیو کے سبھی ممبران  اپنے اپنے طور پر کوششوں میں لگے ہوئے ہیں۔اس تعلق سے  بنگلور میں میٹنگوں  کا سلسلہ بھی جاری ہے۔

پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے ریاست کے ہر اضلاع سے اے پی سی آر کے کم از کم پانچ سے دس اراکین شریک ہونے کی توقع ہے۔


Share: